مولوی عطاء الحق درویش کی زبان پھسل گئی،”گو نواز گو“کے نعرے لگوادیئے 

  مولوی عطاء الحق درویش کی زبان پھسل گئی،”گو نواز گو“کے نعرے لگوادیئے 

  



  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولوی عطاء الحق درویش کی زبان پھسل گئی، گونواز گو کے نعرے لگوا دیئے تاہم سٹیج پر موجود رہنماؤں نے مولانا درویش کی تصحیح کی جس پر مولانا نے نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا اور اسٹیج سے نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے۔ہفتہ کو جے یو آئی (ف)کے رہنما مولوی عطاء  الحق درویش نے غلطی سے آزادی مارچ میں  شرکاء  سے ’گو عمران گو‘ کا نعرہ لگوارہے تھے تاہم ان کی زبان پھسل گئی اور ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگ گیا۔ اسٹیج پر موجود دیگر رہنماؤں نے مولانا درویش کی تصحیح کی اور انہیں احساس دلایا کہ وہ کیا کہ گئے ہیں اس موقع پر مولانا درویش نے نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔بعد ازاں اسٹیج سے نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے  اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مولوی عطاء الحق

مزید : صفحہ اول