آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے عارضی فوڈ سٹریٹ قائم،پنڈال سے جیب کترا پکڑا گیا

آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے عارضی فوڈ سٹریٹ قائم،پنڈال سے جیب کترا پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے عارضی فوڈ اسٹریٹ قائم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں ہی چنا چاٹ، سموسے، فروٹ چاٹ، دہی بھلے اور دوسری اقسام کے پٹ پٹے کھانوں کے ٹھیلے لگے ہوئے تھے۔ کھانے پینے کی اشیا ء کے ان ٹھیلوں کی وجہ سے ایک عارضی فوڈ اسٹریٹ قائم ہوگئی ہے۔صبح صبح جگہ جگہ ناشتے کیلئے سٹال لگ گئے تو کہیں گرما گرم چائے بنتی نظر آئی تو کوئی اخبار پڑھتا نظر آیا۔تازہ دم ہونے کیلئے شرکا نے دودھ پتی اور حلوے اور نان کا ناشتہ کیا، مارچ کے شرکا ناشتے کے بعد خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔جلسہ گاہ سے ایک جیب کترا پکڑا بھی گیا ہے جسے ایک موبائل فون کے ساتھ رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا تاہم شرکا نے اسے روایتی انداز میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے اسے انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
فوڈسٹریٹ

مزید :

صفحہ اول -