ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت،حکومت بھی ڈٹ گئی

 ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت،حکومت بھی ڈٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)شہر لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال، بعض میں آؤٹ ڈورز کے بعدان ڈورز بند جبکہ بعض ہسپتالوں میں وا ر ڈ ز کو بھی تالے لگے رہے۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث آپریشن تھیٹرز بھی ویران رہے اور واڈز بھی ہڑتال کے باعث روزانہ ایک ہزار سے زائد آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔دوسر ی طرف جنرل ہسپتال میں ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ڈاکٹر ز آپے سے باہر ہو گئے اور ایمرجنسی بھی بند کر دی،ریلی نکالی، دھرنا دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی، اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ شر پسند ٹولہ ایم ٹی آئی ایکٹ پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے، مریضوں کیلئے مشکلات پیدا کرنا کہاں کی شرافت ہے، ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف حکومت ڈٹ گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں ایک فیصد بھی تعطل برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صاف صاف بتا دیا۔انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اعلیٰ سطح جلاس میں کہا ہسپتالوں میں ہرصورت علاج معالجہ جاری رکھا جائے۔
ڈاکٹر زہڑتال

مزید :

صفحہ اول -