انصار الاسلام ایک صدی پرانی تنظیم، سربراہ انجینئر عبدالرزاق لاکھو

   انصار الاسلام ایک صدی پرانی تنظیم، سربراہ انجینئر عبدالرزاق لاکھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمااسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے سربراہ انجینئر عبدالرزاق لاکھو کا کہنا ہے ہماری تنظیم کو 100 سال ہوچکے لیکن آج تک کسی سالار پر کوئی ایف آئی آر نہیں، وزارت داخلہ اور کابینہ کے فیصلے عجلت میں ہورہے ہیں، وزارت داخلہ کی ہماری تنظیم کے بارے میں کوئی اسٹڈی نہیں۔انہوں نے کہا ملک بھر میں ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے، سربراہ انصار الاسلام نے مزید کہا ہمارا کوئی رضاکار فورتھ شیڈول میں بھی نہیں، ہمارا کوئی تربیتی سینٹر نہیں ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس ڈھائی فٹ کی ڈنڈی ہے، حکو مت اس کا لائسنس دیتی ہے تو وہ بھی لے لیں گے۔
 انجینئر عبدالرزاق

مزید :

صفحہ اول -