رائل نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عبد الغفور وٹوانتقال کر گئے

    رائل نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عبد الغفور وٹوانتقال کر گئے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رائل نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، قومی یکجہتی پارٹی کے سربراہ میاں عبد الغفور وٹوانتقال کر گئے،نماز جنازہ جامع مسجد منصورہ میں حافظ محمد ادریس نے پڑھائی اور بعدازاں میاں عبد الغفور وٹو کوہنجروال قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا، ابو بکر وٹو،خضر وٹو،عثمان وٹو کے والد محترم،میاں اشرف وٹو، میاں ظہور وٹو کے بڑے بھائی تھے،نماز جنازہ میں نائب ا میر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،فرید احمد پراچہ،عبد الغفار عزیز، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،محمد اصغر،ساجد انور،امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد،صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبد العزیز عابد،چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی،رکن قومی اسمبلی میاں معین وٹو، غلام مرتضیٰ وٹو،ندیم وڑائچ،شمس الزمان،طارق منیر،نعیم میر،ذو الفقار راحت،ہمایوں سلیم،سلمان غنی،سجاد میر،منیر احمد خان،خالد عثمان،فیض باری،ضیاء الدین انصاری،رؤف طاہر،میاں اشفاق انجم،ودود علوی،فیاض احمد فیضی،قیصر شریف،عمران ظہور غازی،چودھری الیاس،انور گوندل،طارق ملک،کاشف ملک،امان اللہ خان،محسن بشیر،شہزادی علی ذو القرنین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انتقال

مزید : صفحہ اول