چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ 

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ا سلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت عالیہ کے مختلف شعبو ں کا اچانک دورہ کیااور ملا ز مین سے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کیفے ٹیٹریاکابھی معائنہ کیااوراشیائے خوردونوش کے علاوہ وکلاء وسائلین کو دستیاب سہو لیا ت کا جائزہ کیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیفے ٹیریامیں موجودوکلاء اورسائلین سے بھی ملاقات کی اورمسائل دریافت کیے۔چیف جسٹس نے مختلف شعبوں کے دورہ کے دوران ملازمین کو سائلین کی سہولیات کیلئے تمام تراقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہائیکورٹ ریکارڈروم کا بھی جائزہ لیا۔چیف جسٹس نے کہا سائلین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تراقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

چیف جسٹس دورہ

مزید : صفحہ اول