شہباز شریف او راہل خانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف او راہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف