وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو روز مرہ استعمال کی اشیا کی فراہمی کم نرخوں پر یقینی بنانے کی ہدایت

 وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو روز مرہ استعمال کی اشیا کی فراہمی کم نرخوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ صوبوں میں عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیا کی فراہمی کم سے کم نرخوں پر یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ ہدایات ہفتے کے روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے ذخیرہ اندزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں سندھ اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ایکسل لوڈ پر عملدرآمد کو موخر کرنے کے فیصلے کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور بناسپتی گھی کی ملوں کے مالکان نے اس فیصلے کے تحت آئندہ کچھ دن میں اپنی منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے
 وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -