آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ،فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی تجویز

   آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ،فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ریونیو ایجنسی پورے ملک کا ٹیکس جمع کرے، ریونیو ایجنسی صوبے اور ضلع کی سطح پر بھی ٹیکس جمع کرے، ریونیو ایجنسی کے قیام سے ٹیکس جمع کرانا آسان ہوگا، ٹیکس گزار کو وفاق، صوبے اور ضلع کے ٹیکس دفاتر کے الگ چکر نہیں لگانا پڑیں گے، وفاق، صوبے اور ضلعوں کا ٹیکس ایک جگہ جمع ہوگا۔آئی ایم ایف کی تجویز میں کہا گیا کہ وفاق صوبے اور ضلع کا ٹیکس جمع کر کے واپس کرسکتا ہے، پاکستان میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس کے 47 فارم بھرنا پڑتے ہیں، ٹیکس فارم اور وصولی آسان بنانے کی ضرورت ہے، پورے ملک میں کوئی بھی ٹیکس کسی بھی ٹیکس دفتر میں جمع ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف/مطالبہ

مزید : صفحہ اول