وزارت داخلہ میں اجلاس،آزادی مارچ اور سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا خصوصی جائزہ  

وزارت داخلہ میں اجلاس،آزادی مارچ اور سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا ...

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مارچ    کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزارت داخلہ میں سکریٹری داخلہ کی زیرصدارت اجلاس  ہوا جس میں اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں،،چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، فوج اور رینجرز کے نمائندگان اور تمام متعلقہ اداروں کے نمانئدوں کی شرکت کی اور تازہ صور تحال پر بریفنگ دی-سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا-  دھرنے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔-انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ جلسے کے منتظمین کے  ساتھ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنایاجائے- شرکا ء کو مطلع کیا جائے کہ معاہدے کے مطابق جلسہ گاہ  کے اندر رہیں،معاہدے کے مطابق ریڈزون میں داخلہ ممنوع ہے-  معاہدے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کو حرکت میں لایاجائے گا-

خصوصی جائزہ  

مزید : صفحہ اول