مولانا کے الفاظ،دھرنا،نجی فورس آئین شکنی سنگین بغاوت
جوڈیشنل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے یہ کہنا کہ وہ وزیر اعظم کو ان کے گھر جا کر گرفتار کر لیں گے کے الفاظ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124اے کے تحت سنگین بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن نے جو با وردی فورس بنا رکھی ہے وہ بھی انہوں نے 256ایکٹ کے تحت غیر قانونی پرائیوٹ فورس رکھی ہوئی ہے، ایسا کرکے انہوں نے پاکستان کا آئین توڑ ا ہے اور وہ اسلام آباد میں دھرنا دیکر ایک ہی وقت میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی توہین کررہے ہیں۔
اظہر صدیق