سربراہ جے یو آئی (ف) کااعلان غیرآئینی و غیر جمہوری

سربراہ جے یو آئی (ف) کااعلان غیرآئینی و غیر جمہوری

  



ملک کے ممتاز قانون دان آفتاب باجوہ نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کا یہ بیان کہ وزیر اعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم انہیں گرفتار کر لیں گے،غیر آئینی و غیر جمہوری مطالبہ ہے، فضل الرحمن وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کااعلان کرکے آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، بادی النظر میں انہوں نے ایسا کرکے بغاوت کی ہے، وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبہ کا دستور پاکستان میں باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔ فضل الرحمن نے وہ آئینی طریقہ کار اختیار نہیں کیا، لاٹھی گولی،وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دینا کھلی بغاوت ہے ان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہو گا۔

آفتاب باجوہ

مزید : صفحہ اول