استعفیٰ مطالبہ جمہوری حق گرفتارکرنے کی دھمکی غیر آئینی
سابق وزیر قانون خالد رانجھا نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کا بیان کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں کا مطالبہ ان کا جمہوری حق، لیکن ان کی طرف سے یہ کہنا کہ انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم ان کو گرفتار کر لیں گے صریحاََغیر آئینی ہے، انہوں نے ایسا کرکے وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے اوریہ آئین کے آرٹیکل 506کی خلاف ورزی کی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔،انہوں نے کہا لگ یہی رہا ہے اگر مولانا کی تحریک منصوبہ بندی یا پھر کسی پلان کا حصہ نہیں تو پھر یہ بات ادھر ہی ختم ہو جائے گی، اگر یہ بات کوئی ”بائی ڈائزین ہے“ تو یہ حالات تصادم کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں اگر ایسا ہوا تو اچھا نہیں ہو گا بہتر ہو گا دونوں فریقین افہام و تفہیم سے معاملات کو حل کرلیں۔
خالد رانجھا