عمران خان کی سابقہ حکومت کو دوران دھرنا دھمکیاں دینا کیا؟

  عمران خان کی سابقہ حکومت کو دوران دھرنا دھمکیاں دینا کیا؟

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن ایک سیاسی شخصیت ہیں ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر نہ پیش کیا جائے،سیاست میں ایسی بیان بازی ہوتی ہے اور عمران خان بتائیں جب وہ اپنے دھرنے میں اور اس کے بعد بھی اس وقت کے منتخب وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے اور پوری پارلیمنٹ کو اٹھا کر باہر پھینکنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں کیا وہ بغاوت کے زمرے میں نہیں آتے تھے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا اداروں کو نیوٹرل رہنا چاہئے پارٹی نہیں بننا چاہئے، مولانا فضل الرحمن تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے یہ نہیں کہا وہ وزیر اعظم کو گرفتار کر لیں گے، انہوں نے تو یہ کہا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے اس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے،ہم پھر کہتے ہیں احتجاج جمہوریت کا حسن، وزیر اعظم اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں،ملکی ادارے بھی ہمارے ہیں۔

غفور حیدری

مزید : صفحہ اول