وزیراعظم اور انکی ٹیم مولانا کے بیان کو ڈھال بنا رہے ہیں

  وزیراعظم اور انکی ٹیم مولانا کے بیان کو ڈھال بنا رہے ہیں

  



مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کا بیان بغاوت کے زمرے میں نہیں آتا ہے،درحقیقت ان کے اس بیان کو وزیراعظم اور ان کے ساتھی ڈھال بنا کر اس کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں لیکن عوام حکمرانوں کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا عمران خان اور ان کے ساتھی اس وقت کو یاد کریں اور ان کی ویڈیوز اب بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں وہ یہاں سے سہارا لے سکتے ہیں، اس وقت وہ اور ان کیساتھ پارلیمنٹ کو غلیظ گالیاں د یتے تھے اس وقت کے وزیراعظم کی ہی نہیں بلکہ پوری اسمبلی کی توہین کرتے تھے اس وقت کسی کو ان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا خیال کیوں نہ آیا، اس وقت جب ان کی عوام دشمن پالیسیاں سامنے آرہی ہیں تو آج کیوں انہیں تکلیف ہو رہی ہے،میں نہیں سمجھتا انہوں نے ایسا بیان دیکر کوئی بغاوت کی ہے۔

اقبال ظفر جھگڑا

مزید : صفحہ اول