لشکر کی صورت میں وزیراعظم کی گرفتاری کا بیان غیر آئینی، اعتزاز 

لشکر کی صورت میں وزیراعظم کی گرفتاری کا بیان غیر آئینی، اعتزاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لشکر کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان غیر آئینی ہے،رہبر کمیٹی کی مشاورت کے بغیر مولانا فضل الرحمان کیسے کوئی فیصلہ سنا سکتے ہیں، مولانافضل الرحمن نے خود ہی فیصلے کر دئیے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کہاں گئی؟ وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے لشکر کے پاس کہاں سے آیا؟،فضل الرحمن کا لشکر عورتوں کو قریب ہی نہیں آنے دے رہا، مولانا فضل الرحمان کا لشکر عورت کو اچھوت سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی لشکر کی بھی مخالفت کی تھی، ایسے لشکر کے دبا ؤپر اگر وزیراعظم کو گھر سے گرفتارکیاگیا تو کل آنے والی حکومت کیسے چلے گی؟۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں، اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا، پیپلز پارٹی میں ہی رہوں گا۔
اعتزاز 

مزید :

صفحہ آخر -