ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: پرینکا گاندھی

ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: پرینکا گاندھی

  



 نئی دہلی (صباح نیوز)ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی اہم رہنما نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر برا اثر پڑے گا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئیٹ کیا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا حکومت نے اسرائیلی اداروں کو صحافیوں، وکلا، سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنماں کے فون کی جاسوسی کرنے کا کام سونپا ہے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر غلط اثر پڑیگا۔ انھوں نے کہا کہ اس پر حکومت کی جانب سے کاروائی کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ مائیکرو ویب سائٹ، واٹس ایپ پر پیغامات کو پڑھنے اور فون کال سننے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پرکانگریس پارٹی نے اپنے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ 

 پرینکا گاندھی

مزید : صفحہ آخر