افریقی ملک ”مالی“میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،53ہلاک،متعدد زخمی

افریقی ملک ”مالی“میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،53ہلاک،متعدد زخمی

  



بماکو(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مالی میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 53 اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک مالی کے شمال مشرقی شہر انڈیلیمانے میں ایک فوجی چیک پوسٹ میں حملے میں 53 فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔مالی حکومت کی جانب سے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

مالی/دہشتگرد حملہ

مزید : صفحہ آخر