لاہور ائیر پورٹ پر 8پروازیں  منسوخ،3تاخیر کا شکار، مسافر خوار

لاہور ائیر پورٹ پر 8پروازیں  منسوخ،3تاخیر کا شکار، مسافر خوار

  



لاہور(این این آئی)اندرون و بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 8پروازیں منسوخ اور3تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز وا قارب کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پروازز 401اورآنے والی پرواز 402، مشہد جانے والی پرواز 6308،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 263، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،مشہد سے آنے والی پرواز 6307، پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760 جبکہ پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز 726منسوخ کر دی گئی۔سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،کویت جانے والی پرواز 302اور پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759تاخیر کا شکار رہیں۔

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر