ہم اس وقت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، سینیٹرمصدق ملک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ ہم اس وقت ایک طرح سے جنگ کے دہانے پر کھڑے ہوئے ہیں، کسی کوکشمیر میں ظلم و ستم نظر نہیں آرہاہے اور نہ کشمیر کی معصوم بچیاں نظر آرہی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی طور پر کو ئی جگہ نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پرامن لوگوں کے حوالے سے کوئی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ پر ہیروئن ڈالی گئی لیکن اس کی ویڈیو ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کی گئی، شاہد خاقان عباسی کو موت کی چکی میں رکھا ہواہے، کیوں رکھا ہوا؟انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں شریک کارکنوں کو پمز ہسپتال والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تمہارا علاج نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایک طرح سے جنگ کے دہانے پر کھڑے ہوئے ہیں، کسی کوکشمیر میں ظلم و ستم نظر نہیں آرہاہے اور نہ کشمیر کی معصوم بچیاں نظر آرہی ہیں۔
مصدق ملک