شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد کی نماز جنازہ ادا، ملتان میں تدفین

  شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد کی نماز جنازہ ادا، ملتان میں تدفین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد کی نماز جنازہ میں وزراء سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے، نواب عاشق حسین قریشی،جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ان کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ، ریس کورس پارک لاہور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور،مشیر تجارت رزاق داؤد صوبائی وزراء، چیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی، علیم ڈار،میاں یوسف صلاح الدین، حفیظ اللہ نیازی،و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجتماعی دعا کروائی۔مرحوم عاشق حسین قریشی کی میت ملتان لائی گئی جہاں دربار حضرت بہاؤالدین ذکریا ؒ کے احاطے میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی و دعا (آج) مورخہ 3 نومبر بروز اتوار 3 تا 5 بجے شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔

نماز جنازہ ادا

مزید : صفحہ آخر