وزیراعلیٰ پنجاب کارائل نیوز چینل کے چیئرمین عبدالغفور وٹو کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رائل نیوز چینل کے چیئرمین عبدالغفور وٹو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ /اظہار تعزیت