حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے،مریم اورنگزیب

حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے،مریم اورنگزیب

  



لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا ہے، روٹی، روزگار، کاروباراور صنعت بند ہے،عقل سے عاری مینڈیٹ چور حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی،عمران صاحب عوام کی بات مان لیں استعفے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں،حقیقی عوامی رائے کے سامنے کھڑے ہونے کی حماقت نہ کریں،حکومتی ٹیم منتیں کر رہی ہے اور سلیکٹڈ حکومت دھمکی دے رہی ہے، عمران صاحب استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے، گھر جائیں، مزید بحران پیدا نہ کریں،عوام سے خوفزدہ، ڈری ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ترجمانی کرنے والے پہلے کسی اور کی ترجمانی کرتے تھے، کل کسی اور کی ترجمانی کریں گے جھوٹ، پراپیگنڈے، گمراہ کن بیانات اور تقریروں وبیانات سے معاملہ آگے چلاگیا ہے، یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر