میڈیاسندھ حکومت کے مثبت کاموں کو فراموش کر دیتا ہے،سعید غنی

  میڈیاسندھ حکومت کے مثبت کاموں کو فراموش کر دیتا ہے،سعید غنی

  



کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کوئی کام نہیں کیا ہے لیکن ہمارے مثبت کاموں کو فراموش کیا جاتا رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ تعلیم اور صحت میں سندھ حکومت نے گذشتہ چند برسوں میں جو انقلابی کام کئے ہیں شاید میڈیا میں اس کو اتنا اچھا رسپانس نہیں ملا جتنا وہ ہم پر تنقید کرنے میں کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچانسلر سندھ مدرستہ اسلام، وائس چانسلرپروفیسر محمد علی شیخ اور دیگر بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ مدرستہ اسلام میں تعلیم حاصل کرنا اس سے بھی بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی تعلیم حاصل کی ہے، سندھ حکومت نے اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کوئی کام نہیں کیا ہے لیکن ہمارے مثبت کاموں کو فراموش کیا جاتا رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ تعلیم اور صحت میں سندھ حکومت نے گذشتہ چند برسوں میں جو انقلابی کام کئے ہیں شاید میڈیا میں اس کو اتنا اچھا رسپانس نہیں ملا جتنا وہ ہم پر تنقید کرنے میں کرتے ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام تاریخی درسگا ہے اور آج اس کانوووکیشن میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔ فاطمہ بھٹو کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ فاطمہ بھٹو ذوالفقاربھٹو کی وارث ہیں۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر