ہم مولانا کیساتھ ہیں، کائرہ،سلیکٹڈ نے ملک تباہ کردیا،جاوید لطیف

ہم مولانا کیساتھ ہیں، کائرہ،سلیکٹڈ نے ملک تباہ کردیا،جاوید لطیف

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے ہم مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہیں۔ایک بیان میں انہو ں نے کہا مولانا فضل الرحمن کا ملک میں نئے صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ درست ہے۔دوسری طرف (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلیوں سے ملک تباہ ہو رہا ہے، یہ حکومت رہی تو معیشت کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔جے یوآئی(ف) کی رہنما نعیمہ کشور نے کہاآزادی مارچ کو مرد اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو خواتین بھی آزادی مارچ میں شرکت کریں گی۔

کائرہ، جاویدلطیف

مزید : صفحہ آخر