ایم سی ایچ سنٹر آبپارہ اسلام آباد کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی،ڈاکٹر ظفر مرزا

ایم سی ایچ سنٹر آبپارہ اسلام آباد کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی،ڈاکٹر ظفر مرزا

  



اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ اسلام آباد آبپارہ ایم سی ایچ سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات جاری ہیں جبکہ یونیورسٹی ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایم سی ایچ سنٹر آبپارہ اسلام آباد کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی ہے اور لیبرروم اور آپریشن تھیٹر بھی قائم کر دیاگیا ہے جبکہ ایم سی ایچ سنٹر سے ریفرل سسٹم کے تحت مریض آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور جلد تمام بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں مدد فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید : صفحہ آخر