راولپنڈی،پولیس نے نومولود بچی فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  راولپنڈی،پولیس نے نومولود بچی فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  



راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی پولیس نے 2 دن کی نومولود بچی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان میں لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کو اقصیٰ نامی خاتون نے بچی دی تھی جسے نورین فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ شہری عمیر نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی برآمد کرلی۔پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

نومولود بچی

مزید : صفحہ آخر