پنجاب کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

پنجاب کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

  



لاہور(این این آئی)پنجاب کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل (پیر) سے شروع ہو گی۔ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق لاہور، ملتان، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاالدین اور چکوال کے اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کی وجہ سے ملتان اور لاہور کے مکمل اضلاع کو مہم میں شامل کیا گیا ہے،جہلم میں پولیو کیس کی وجہ سے ضلع سے متصل یونین کونسلوں میں بھی پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔مہم میں 28 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے11 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انچارج پولیو پروگرام  سلمان غنی نے کہا ہے کہ حکومت ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف پورا کرے گی۔

پولیو مہم 

مزید : صفحہ آخر