شمالی شام میں کار بم حملے میں 13جنگجو، عام شہری ہلاک، 20زخمی
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شمال مشرقی علاقے تل ابیض میں ترک سرحد کے قریب کار بم حملے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے تل ابیض کا کنٹرول اس وقت ترکی اور اس کے حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں کے پاس ہے۔یہ علاقہ شامی کردوں نے امریکہ کی جانب سے اس علاقے سے اپنی افواج ہٹانے اور ترکی ور امریکہ کے جنگ بندی معاہدے کے بعد خالی کردیا تھا۔شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں ترکی کے حمایت یافتہ شامی جنگجو کے علاوہ عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی،تاہم ترک وزارت دفاع نے حملے کا الزام شامی کردوں کی سربراہی میں قائم سیرئین ڈیموکریٹک فورس(ایس ڈی ایف) پر عائد کیا ہے۔
شام کار بم حملہ