چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ماحولیات کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر

  چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ماحولیات کیخلاف توہین عدالت کی متفرق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ماحولیات کے خلاف توہین عدالت درخواست کی متفرق درخواست دائرکردی گئی،یہ درخواست شیخ نعمان صلاح الدین نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ شیخو پورہ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بغیر منصوبہ بندی کے فیکٹریوں سے آلودگی بڑھ گئی ہے، صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، ہائیکورٹ نے ان فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست ہائیکورٹ میں زیرِ التوا ہے، توہین عدالت کی درخواست کو جلد سماعت کیلئے فکس کرنے کا حکم دیا جائے۔
چیف سیکرٹری

مزید :

صفحہ آخر -