سینئرقانون دان، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مقبول الٰہی سپرد خاک

  سینئرقانون دان، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مقبول الٰہی سپرد خاک

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)بزرگ قانون دان اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر مقبول الہٰی ملک کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج 3نومبر کو ایوبیہ مارکیٹ نیو مسلم ٹاؤن کی مسجد میں بعدازنماز ظہر ہوگی،مرحوم کی نماز جنازہ میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ،جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس شہرام سرورچودھری،جسٹس (ر) اعجاز احمد چودھری،جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے، جسٹس (ر) میاں نجم الزماں، جسٹس (ر) ایم بلال خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار جمال احمد سکھیرا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل، سابق جج محمد احسن بھون سمیت وکلاء اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مقبول الہٰی ملک تین مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے،جو ایک ریکارڈ ہے، وہ پہلی مرتبہ جولائی1977ء سے اپریل1978ء تک،دوسری مرتبہ مئی 1988ء سے نومبر1993تک اورتیسری مرتبہ نومبر1999ء سے 2003ء تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے،وہ صحافت سے بھی وابستہ رہے اور اپنے والد ملک نورالہٰی کے اخبار احسان اورشہباز میں کام کیا۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر