لگتا ہے ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائیگی،لاہور ہائیکورٹ

  لگتا ہے ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائیگی،لاہور ہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے قراردیا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آئندہ آنے والے دنوں میں یہ ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائے گی،لاہور شہر میں ماحولیاتی آلودگی حالیہ دنوں میں خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جسٹس شاہد کریم نے یہ ریمارکس ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے شہری ہارون فاروق کی طرف سے دائر درخواست پر واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) علی اکبرقریشی کوماحولیاتی کمیشن کابھی چیئرمین مقررکرتے ہوئے اپنے عبوری تحریری فیصلے میں دیئے ہیں،فاضل جج نے ماحولیاتی کمشن کے چیئرمین سے آلودگی پر 27 دسمبر کو رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ عدالت نے ڈی ایچ اے کی جانب سے ایکویفر چارجز جمع نہ کروانے پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے وکیل کو بھی آئندہ سماعت پرطلب کر لیاہے۔

ماحولیاتی آلودگی

مزید : صفحہ آخر