برطانیہ نے اسلام آباد پولیس کو دنیا کی بہترین فورس قراردیدیا 

برطانیہ نے اسلام آباد پولیس کو دنیا کی بہترین فورس قراردیدیا 

  



اسلام آباد(این این آئی)برطانوی شاہی جوڑے کا کامیاب دورہ پاکستان پربرطانوی ہائی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے نام تعریفی خط لکھ دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے شاہی جوڑے کے دورے کے دوران سکیورٹی کے بہترین ا نتظامات پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔خط میں کہاگیاپولیس فورس اور افسران نے ان تھک محنت کر کے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے،حکومت برطانیہ کی طرف سے حکومت پاکستان اور اسلام آباد پولیس کے مشکور ہیں۔خط میں کہاگیااسلام آباد پولیس اور اس کے افسرا ن کی خد مات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔خط میں کہاگیااسلام آباد پولیس دنیا کی بہترین فورس ہے۔

برطانیہ خط

مزید : صفحہ آخر