وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے نظر ثانی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل 

وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے نظر ثانی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بینچ ...

  



اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے  نیا بینچ تشکیل دیدیا۔ ہفتہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں  تین رکنی بینچ سات نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نیا بینچ تشکیل دیا گیا، سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔روشن علی بریرو نے مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے تئیس جنوری کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی جس میں مراد علی شاہ کو اقامے اور دوہری شہریت کی بنیاد پر نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ 

مزید : صفحہ آخر