خضدار سے لاپتہ بحرین کا شہری بازیاب

خضدار سے لاپتہ بحرین کا شہری بازیاب

  



خضدار(این این آئی)خضدار سے لاپتہ بحرین کا شہری بازیاب، بازیابی کے بعد اہلیہ سمیت واپس بحرین روانہ تفصیلات کے مطابق بحرین اور پاکستان کی دہری شہریت کے حامل شہری محمد یعقوب زہری گزشتہ ماہ کی 16تاریخ کو تحصیل زہری سے خضدار آتے ہوئے سکندرآباد ضلع کے حدود سے اغوا ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد نے ضلع سکندر آباد میں ان کے اغوا کی ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی، تاہم مغوی محمد یعقوب زہری 17روز بازیاب ہوگیا، ان کے خاندان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی محمد یعقوب زہری بازیاب ہوگیا ہے۔ جنہیں لینے ان کی اہلیہ دو روز کے لئے بحرین سے پاکستان آئی تھی اور بازیابی کے چند گھنٹے بعد محمد یعقوب زہری اور ان کی اہلیہ واپس بحرین چلے گئے۔

شہری بازیاب

مزید : صفحہ آخر