مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان، مولانا حامد الحق

مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان، ...

  



نوشہرہ (صباح نیوز)امیر جمعیت علماء اسلام چیر مین دفاع پاکستان کونسل نے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔ایک سال ہوگیا شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔ مولانہ سمیع الحق شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لینگے، مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔حکومت نے مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت پر آنکھیں بند کر کھی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی انتہائی کم ظرفی ہے۔ قاتلوں کو آج تک گرفتار نہ کیا۔پرویز خٹک اور عمران خان نے ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کے سوا ٗ کچھ نہیں کیا۔موجودہ رہبر کمیٹی اور مولانافضل الرحمان کو اگر ہمارا احساس ہوتا تو ہم بھی انکے ساتھ آج آزدی مارچ میں شریک ہوتے۔رہبر کمیٹی نے خود یا کسی کے اشارے پر ہمیں دعوت نہیں دی جو قابل افسوس ہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو دو دن ک ٹائم دیا ہے تو وہ خود سمجھتے ہونگے کہ ان کو مستعفی کر سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان پرانے سیاستدان ہیں سیاست کے داو پیج سے خوب واقف ہیں۔، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے شہید اسلام وپاکستان شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ کی یوم شہادت کی مناسبت سے انکی خدمات کو خراج تحسین اورخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی زیر تعمیر جامع مسجد شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق رحمہ اللہ میں ہفتہ کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا حامد الحق

مزید : صفحہ آخر