مولانا فضل الرحمان کے سارے پروگرام کا پتہ ہے، پلوشہ خان کا دعویٰ

  مولانا فضل الرحمان کے سارے پروگرام کا پتہ ہے، پلوشہ خان کا دعویٰ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسکئن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ وزراء کل سے گیدڑ بھبھکیاں دے رہے ہیں تو کس منہ سے یہ بات کی جارہی ہے کہ آئیں اور بیٹھیں بات کریں، ہمیں سارے پروگرام کا پتہ ہے، میں بلاول بھٹوزرداری کے پاس سے اٹھ کر آئی ہوں۔دنیانیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت کے وزیر دھمکیاں دے رہے ہیں، ریڈ زون جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے، پہلے یہ بھی کہا جاتا رہا کہ لوگ نہیں آئیں گے، مولانا فضل الرحمان خود بھی نہیں آئیں گے لیکن اب دیکھ لیاہے کہ بہت سے لوگ وہاں آگئے ہیں۔پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ تمام لوگ مولانافضل الرحمان کے ساتھ ہیں جو بات مولانا فضل الرحمان کرتے ہیں اور جو بات رہبر کمیٹی میں ہوتی ہے، وہ کوئی آگے پیچھے نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا وزراء کل سے گیدڑ بھبھکیاں دے رہے ہیں تو کس منہ سے یہ بات کی جارہی ہے کہ آئیں اور بیٹھیں بات کریں؟انہوں نے کہا کہ ہمیں سارے پروگرام کا پتہ ہے، میں بلاول بھٹوزرداری کے پاس سے اٹھ کر آئی ہوں۔

پلوشہ خان

مزید : صفحہ آخر