وزیر اعظم اور کابینہ ارکان بیانات سے اشتعال پھیلا رہے ہیں،طلال چوہدری

  وزیر اعظم اور کابینہ ارکان بیانات سے اشتعال پھیلا رہے ہیں،طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزراء بیانات سے اشتعال پھیلا رہے ہیں،حکومت اگر مولانا سے بات نہیں کرتی تو کسی بھی نقصان کی ذمہ دار نااہل اور ناجائز حکومت ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو بھی تیار نہیں۔ اس کا مطلب ہے دونوں کے درمیان ڈیڈلاک ہے۔ وزیر اعظم او روزراء جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں اس سے اشتعال بڑھ رہا ہے ان حکومتی وزراء کو اندازہ نہیں ہے کہ اسلام آباد میں کتنے لاکھ لوگ موجودہیں اور اپوزیشن سے اگر حکومت بات نہیں کرتی تو وہ اپنا نقصان کرے گی۔ لوگ نااہل، نالائق او رناجائز حکومت سے تنگ ہیں، عوام ڈینگی س لے کر کشمیر تک کے معاملات پر ان حکمرانوں کو نااہل سمجھتے ہیں اور عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ ہم نے بھی عوامی سیاست کرنی ہے میراخیال ہے حکومت خود چاہتی ہے کہ کوئی ایسی ہنگامہ آرائی ہو اگر ایسا کچھ ہوا تو حکومت خود ذمہ دار ہوگی۔
طلال چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -