جلسہ گاہ کے اطراف سٹریٹ لائیٹس، انٹرنیٹ سروس بحال ورنہ مارچ،راشد سومروکی دھمکی

  جلسہ گاہ کے اطراف سٹریٹ لائیٹس، انٹرنیٹ سروس بحال ورنہ مارچ،راشد سومروکی ...

  



اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف) کی قیادت میں ہونیوالے آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کے اطراف سٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف مارچ کرنے کی دھمکی دیدی۔جے یو آئی(ف) کے رہنماراشدمحمود سومرو نے کہا اسلام آباد انتظا میہ نے جلسہ گاہ کے اطراف سٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے، سٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو جلسہ گاہ سے باہر نکل کر مارچ کریں گے۔راشد محمود نے کہا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات حزب اختلاف کی جماعتوں سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کریں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس بحال کروائیں، اگر سٹریٹ لائیٹس نہ کھولی گئیں تو سٹریٹ لائیٹس کے پولز کی طرف مارچ کریں گے۔ سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے جلسہ گاہ میں اندھیرا چھایا ہوا ہے اور آزادی مارچ کے شرکاء کو نقل و حمل میں دشواری پیش آرہی ہے۔

ارشد سومرو دھمکی

مزید : صفحہ آخر