ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا 

ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا 

  



لاہور (سپوررٹس رپورٹر) گل احمد 104 واں ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ 2019ء  کا فائنل آج بروز  اتوار ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔فائنل کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ٹینٹ پیکنگ، ایئر شو، کیول کیٹ اور کارڈرم بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز تیسری اورچوتھی پوزیشن کے میچ میں ماسٹر پینٹس نے ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کو 5-4 سے جبکہ پانچویں چھٹی پوزیشن کے میچ میں باڑیز نے نیوایج/پیبل بریکرز کو 5-2 سے ہرا دیا۔ تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں ماسٹر پینٹس کی طرف سے بابر منوں نے تین،راڈک نے دو گول سکور کیے جبکہ ریمنگٹن فارما /گارڈگروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے تین جبکہ ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر نے ایک گول سکور کیا۔

۔ پانچویں چھٹی پوزیشن کے میچ باڑیز کی طرف سے میاں حسین افتخار اور اینڈی کارک نے دو دو جبکہ لینا باڑی نے ایک گول سکور کیا جبکہ نیوایج/پیبل بریکرز کی طرف سے محسن عطاء  کھوسہ اور نک گارڈ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی