نوویک جو کووچ اور رافیل نڈال پیرس ماسٹرز اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

نوویک جو کووچ اور رافیل نڈال پیرس ماسٹرز اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (اے پی پی) نوویک جوکووچ اور رافیل نڈال نے پیرس ماسٹرز اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوویک جوکووچ نے یونان کے سٹیفنز سٹسپاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔