نسیم شاہ آسٹریلیا میں یادگار کارکردگی پیش کرنے کیلئے بیتاب

نسیم شاہ آسٹریلیا میں یادگار کارکردگی پیش کرنے کیلئے بیتاب

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سخت محنت کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہوں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ملک کیلیے کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے،پہلے سے زیادہ محنت کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہوں، اسٹیو اسمتھ ہوں یا ڈیوڈ وارنر، حریف ٹیم کا پہلا بیٹسمین ہو یا آخری، اس کو آٓٹ کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔نسیم شاہ نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا ہونے والے میچز دیکھے ہیں اور سینئرز نے بھی بتایا ہے کہ وہاں کی پچز تیز اور با?نس بھی ہوگا، اپنی لائن اور لینتھ کے ساتھ ویری ایشن کی مدد سے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی