قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، چھٹے مرحلے کا آغازکل ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں بگٹی سٹیڈیم، کوئٹہ میں مدمقابل ہوں گی، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔