این سی اے ایس اکیڈمی کے زیراہتمامسیلف ڈیفنس کی بہترین تکنیک کا مظاہرہ

این سی اے ایس اکیڈمی کے زیراہتمامسیلف ڈیفنس کی بہترین تکنیک کا مظاہرہ

  



لاہور(پ ر) NCAS Academy میں سیلف ڈیفنس کی بہترین تکنیک کا مظاہرہ پاکستان چیف شیہان انور ماھایو دین اور ورلڈ ممبر WKO شیہان اختر علی کی سربراھی میں کیا گیا جس میں خواتین اور مرد حضرات نے خصوصی دلچسپی سے تکنیک کو سیکھا۔ اس demo میں بتایا گیا کہ کس طرح خالی ھاتھ سے سامنے والے کو گرا سکتے ھیں خاص طور پر جب کوئی خنجر کے ساتھ آپ پر حملہ آور ھو اپنا بچاؤ کریں گے۔ اور اگر کوئی پسٹل آپ پر تان لے تو کس طرح اپنا دفاع کر سکتے ھیں۔ اس موقع پر نکاس اکیڈمی کے اساتذہ پروفیسر مذمل اور پروفیسر عائشہ نے بھی بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ جبکہ پرنسپل پروفیسر سید زاہد علی نے بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ براؤن بیلٹ نویان چوہدری blocking کا مظاہرہ کر کے خوب داد وصول کی۔ تمام سٹوڈینٹس نے آئیندہ طریقے سے demonstration میں شرکت کرنے کی درخواست کی اور شہان انور ماھایو دین اور شہان اختر علی کی سرپرستی میں بہترین سٹوڈینٹس کو تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی