سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید
لاہور(آئی این پی)پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپوزیشن سے سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ سب مستقبل میں بھی متحد رہیں گے۔سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ”ہر پاکستانی کا پہلا فرض پاکستان کے لئے سوچنا ہے، دھرنا یونٹ ایک بار ایک دوسرے کے خلاف تھا،کیا اب وہ متحدہ رہیں گے؟ اگر ایسا ہے تو وہ موجودہ حکومت کے ساتھ متحد کیوں نہیں ہوسکتے؟ بری یادیں خود کو تباہ کرنے کا ایک بہترین تحفہ ہیں“۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادی مارچ اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام(ف) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔جلسے سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں جن میں شہباز شریف،بلاول زرداری، اسفند یار ولی نے جلسے نے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اداروں کیساتھ تصادم نہیں چاہتے۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں کی مہلت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ورنہ وزیر اعظم کوان کے گھر سے گرفتار کر سکتے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں آپس میں رابطے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔