پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ؤج،بارش کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ؤج،بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کا سامنا ہوگا، پاکستان کی ممکنہ الیون میں وارم اپ میچ کے کھلاڑیوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم، فخرزمان، حارث سہیل تینوں فارم بحال کرچکے،محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد پر اعتماد ہیں، آصف علی وارم اپ میچ میں کھاتہ نہیں کھول سکے لیکن ان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان بیٹ اور بال دونوں سے ٹیم کے کام آسکتے ہیں،تینوں آل راؤنڈرز کا کردار اہم ہوگا، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان اپنے تجربے کی بدولت کینگروز کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری طرف موسم کی حوالے سے کوئی اچھی اطلاعات نہیں ہیں،سڈنی میں سہ پہر اور شام کو بارش کا 90فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے،طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، درجہ حرارت کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 29رہے گا۔دونوں ٹیموں کی طرف سے جیت کاعزم کیاگیاہے۔