فواد عالم شاندار فارم کے  باوجود نظر انداز کرنے پر حیران

فواد عالم شاندار فارم کے  باوجود نظر انداز کرنے پر حیران

  



کراچی (یواین پی) قومی آل راؤنڈر فواد عالم نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے باوجود وہ مایوس نہیں اور ملک کی خاطر کسی بھی فارمیٹ کیلئے دستیاب ہیں۔ وہ خودیہ نہیں بتا سکتے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 31سنچریوں کے باوجود قومی اسکواڈ کا حصہ کن وجوہات کی بناء پر نہیں بن سکے تاہم انہیں حیرانگی ضرور ہوتی ہے۔ ان کی عدم شمولیت کے معاملے پر سلیکشن کمیٹی بہتر وضاحت کر سکتی ہے البتہ ایک کھلاڑی کا جو کام ہوتا ہے، وہ میدان پر کر رہے ہیں۔ فواد عالم کے مطابق میچ کے دوران آخری وکٹ پر سنچری بنانا آسان نہیں ہوتا۔ امیر حمزہ نے گراؤنڈ میں ہدایت پر پوری طرح عمل کیا۔ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کے انتخاب سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کون ٹیم میں جگہ بنا سکا اور کون باہر رہ گیا اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بطور کھلاڑی ان کا کام گراؤنڈ میں پرفارمنس دینا ہے۔ 

نہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں نشیب و فراز آتے ہیں تاہم حوصلہ نہیں ہارناچاہئے اور خود اْن کی بھی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر میں عروج کم اور زوال زیادہ دیکھا جس سے وہ مضبوط ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی