بورڈممبریونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل امر جیت سنگھکالاہورمیں شانداراستقبال

 بورڈممبریونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل امر جیت سنگھکالاہورمیں شانداراستقبال

  



لاہور(پ ر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایشین سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے خزانچی اور یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل کے بورڈممبر امر جیت سنگھ اور اُن کی فیملی رات کو لاہور پہنچے جن کاپرتپاک استقبال صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلیئراور جنرل سیکرٹری شہزادہ بٹ،ولید علی کلیئر،امجد خان نے کیا۔اس موقع پر امر جیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ تیس سال بعد پاکستان آئے ہیں جس طرح سے اُن کا استقبال ہوا اُس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے اُن کے پاس الفاظ نہیں۔انہوں نے معظم خان کلیئر کی محبت اور خلوص کی بہت تعریف کی اور ساتھ ساتھ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر معظم خان نے کہا کے وہ آنے والے مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کے یہاں پاکستان میں اُن کو کسی قسم کی مشکلات یا پریشانی پیش نہیں آنے دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی