انگلینڈ کو شکست،جنوبی افریقہ نے رگبی ورلڈ کپ 2019کا ٹائٹل جیت لیا

انگلینڈ کو شکست،جنوبی افریقہ نے رگبی ورلڈ کپ 2019کا ٹائٹل جیت لیا

  



ٹوکیو (اے پی پی)جنوبی افریقہ نے رگبی ورلڈ کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 30-12 سے شکست دی اور تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل سٹیڈیم، یوکوہاما میں کھیلے گئے نویں رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں 12-6 کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں بھی جنوبی افریقن پلیئرز چھائے رہے اور مزید 20 پوائنٹس سکور کرکے فیصلہ کن مقابلہ 32-12 سے جیت لیا، جنوبی افریقہ نے تیسری بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2007 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی انگلینڈ کو 15-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی