کشمیر کی صورتحال دیکھ کر ’میرا بھارت مہان‘کہنا شرمناک ہے، ارون دھتی رائے

  کشمیر کی صورتحال دیکھ کر ’میرا بھارت مہان‘کہنا شرمناک ہے، ارون دھتی رائے

  



جالندھر (این این آئی)ممتاز بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارتی دانشور طبقے پر زو ر دیا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں منعقدہ ایک میلے کی تقریب سے خطاب میں کہا کشمیرمیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے اور کشمیر کے حالات دیکھ کر وہ ’میر ا بھارت مہان‘ کہنے سے قاصر ہیں۔ارون دھتی رائے نے کہا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کریں اور جو کچھ وہاں کیا جا رہا ہے اس کی مخالفت کریں۔ بہت کم صحافیوں نے کشمیر کے حالات کی صحیح ترجمانی کی ہے لہٰذا بھارت کو ایک نئی تحریک اور ایک نئے میڈیا کی ضرور ت ہے۔

ارون دھتی رائے

مزید : صفحہ اول